پاک اردو انسٹالر
پاک اردو انسٹالر کے بینر
”پاک اردو انسٹالر“ کے لئے کچھ بینر اور وہ بھی مختلف سائز میں تیار کیے ہیں تاکہ جو کوئی اردو کی ترویج کے اس کام میں حصہ ڈالنا چاہے اور ”پاک اردو انسٹالر“ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے اس کا بینر اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر لگانا چاہے ، وہ آسانی سے، اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق لگا لے۔ ہر بینر کے ساتھ اس کو اپنی ویب سائیٹ/بلاگ پر لگانے کا کوڈ بھی لکھ دیا ہے۔ بس اس کوڈ کو ویب سائیٹ/بلاگ تھیم میں مناسب جگہ پر پیسٹ کرنا ہے یعنی جہاں آپ ”پاک اردو انسٹالر“ کا بینر دیکھانا چاہتے ہیں وہاں پر اس کوڈ کو پیسٹ کر دیں۔ ورڈپریس استعمال کرنے والے اس کام کے لئے ویجٹس (Widgets) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ”پاک اردو انسٹالر“ کے لئے تصویری اردو اور انگریزی میں بھی صفحہ بنایا ہے تاکہ نئے لوگ جن کے پاس اردو فونٹس انسٹال نہیں انہیں بھی ”پاک اردو انسٹالر“ کے بارے میں معلومات آسانی سے مل سکے۔
اگر کوئی ڈیزائنر دوست ان بینرز میں مزید بہتری لانا چاہے تو میں اس کا پیشگی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اگر کوئی ڈیزائنر دوست ان بینرز میں مزید بہتری لانا چاہے تو میں اس کا پیشگی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
No comments